مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ شام پر امریکی اتحادیوں کے حملے میں 200 سے زائد شہری شہید ہوگئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق امریکی اتحاد الرقہ اور اس کے اطراف میں بمباری کررہا ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے بجائے عام شہری ہلاک ہورہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق امریکی اتحاد کے حملے میں 60 بچے اور عورتیں بھی جاں بحق ہوئی ہیں۔ امریکی اتحاد میں سعودی عرب ، قطر ، امارات اور ترکی بھی شامل ہیں۔
شام میں انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ شام پر امریکی اتحادیوں کے حملے میں 200 سے زائد شہری شہید ہوگئے ہیں۔
News ID 1871654
آپ کا تبصرہ